ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات میں ٹرک اور جیپ کی ٹکر، 13 افراد ہلاک، 8شدید زخمی

گجرات میں ٹرک اور جیپ کی ٹکر، 13 افراد ہلاک، 8شدید زخمی

Tue, 07 Nov 2017 23:47:15    S.O. News Service

آنند / گجرات،7؍نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )کھیڑا ضلع میں احمد آباد۔اندور ہائی وے پر کھڑے ایک ٹرک سے آج علی الصبح ایک جیپ کے ٹکرا جانے کی وجہ سے کم از کم 13 لوگوں کی موت ہو گئی اور آٹھ دیگر زخمی بھی ہوگئے ۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ صبح تقریبا تین بجے ایک ورکرز فیملی اور مدھیہ پردیش کے علی راج پور ضلع کے سیج وادا گاؤں سے کچھ دیگر رہائشی احمد آباد کے قریب دھو کلا سے گھر واپس آ رہے تھے ۔ کٹھلال تھانہ کے نائب انسپکٹر اے جی راٹھور نے بتایا کہ کھیڑا ضلع میں کٹھلال شہر کے قریب احمد آباد۔اندور ہائی وے پر کھڑے ایک ٹرک سے مسافروں کو لے کر جا رہی جیپ ٹکرا گئی، اس میں چھ خواتین سمیت 13 لاکھوں جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک بچے نے اسپتال میں دم توڑ دیا انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں جیپ ڈرائیور بھی شامل ہے ۔راٹھور نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہوئے دیگر افراد کو کٹھلال کے ایک اسپتال میں طبی امداد کے لئے داخل کرایا گیا ہے ۔ گمان کیا جاتا ہے کہ علی الصبح ہونے والے اس حادثہ میں ڈرائیور نے دماغی توازن کھو دیا تھا جس کی وجہ سے جیپ سڑک کنارے کھڑی ٹرک سے جاٹکرائی اور اس تصادم کے نتیجہ میں 13افراد ہلاک ہوگئے اور 8شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ 


Share: